تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:50

بیوی کو دس برس زنجیروں میں قید رکھنے والا امریکی گرفتار

جیو نیوز - نیویارک… پاکستان اوربھارت جیسے ترقی پذیرملکوں میں توخواتین پرتشددکے واقعات منظرعام پرآتے ہی رہتے ہیں لیکن ترقی یافتہ امریکا کے ایک شہری کواپنی بیوی پرسخت تشدد اوراسے دس سال سے زنجیروں میں باندھ کررکھنے کے الزام میں گرفتارکرلیاگیاہے۔ مغربی ورجینیا کی کاوٴنٹی جیکسن میں پولیس نے پیٹرلائزن نامی شخص کواپنی بیوی اسٹیفنی پرتشدد اوراسے تقریباًدس برس تک زنجیروں سے باندھ کررکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق لائزن اپنی بیوی کوغلام کہہ کر مخاطب کرتا تھا۔ اسٹیفنی گھٹنے ٹیک کرہی کمرے میں داخل ہوسکتی تھی۔ملزم اس پرانسانیت سوزتشددکرتارہا، اسے گرم فرائی پان اوراستری سے جلایاگیا، اس کے ہاتھوں اورپاوٴں میں زنجیرباندھے جانے کے نشان بھی ہیں اوراس کاپوراجسم زخموں سے بھراہے۔ ظالم شوہرنے بیوی پراس وقت بھی شدید تشددکیا جب وہ حاملہ تھی جس سے اس کا بچہ ضائع ہوگیا جسے لائزن نے فارم ہاوٴس کے احاطے میں دفن کردیا تاہم لائزن نے تمام الزامات کومستردکردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.