12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:5
جاپان میں سیلاب،3خواتین ہلاک،50ہزار بے گھر
جیو نیوز - ٹوکیو… جاپان کے جنوب مغربی علاقوں میں سیلاب سے تین خواتین ہلاک،5افراد لاپتہ اور 50 ہزارافراد بے گھر ہوگئے۔ جاپان کے جزیرےKyushuمیں زبردست بارش کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔اس دوران مکانات گرنے سے3خواتین ہلاک ہوگئیں،جبکہ 5افراد لاپتہ ہیں۔ حکام نے 50 ہزار افراد کو گھر چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ مٹی کے تودوں اور سیلاب کے باعث سڑکیں بند ہو گئیں جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہیں ہیں۔کئی گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔ متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کر دی گئی ہے۔Kumamoto شہر میں مٹی کے تودے گرنے سے کئی گھر تباہ اور بہت سے لوگ ملبے تلے دب گئے ہیں۔جاپانی میٹروجیکل ایجنسی کے مطابق Kumamoto اور Oitaمیں اب تک کی سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔