تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:4

نائیجیریا میں ٹینکر کو حادثہ، آگ لگنے سے 92 افراد ہلاک

جیو نیوز - ابوجا … نائیجیریا میں تیل بردار ٹینکر کے حادثے کے بعد تیل چوری کرتے ہوئے آگ بھڑکنے سے 92 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق نائیجر ڈیلٹاکے علاقے اوکوگبے کی روڈ پر ٹینکر کو حادثہ پیش آیا، ٹینکر الٹنے کے بعد ٹینک سے تیل بہنے لگا، بہتے ہوئے تیل کو نزدیکی آبادی سے لوگ چرانے لگے، ان افراد میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ لوگ تیل چوری کررہے تھے کہ اچانک بہتے تیل میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 92 افراد ہلاک اور متعدد جھلس کر زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.