13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:35
رکے کنٹینرز کی ترسیل میں وقت لگے گا،امریکی محکمہ خارجہ
جیو نیوز - نیویارک…امریکا نے کہا ہے کہ چونکہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا آغاز ہوا ہی ہے اس لئے رکے ہوئے کنٹینرز کی ترسیل میں وقت لگے گا،واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان وینٹرل نے روازنہ کی ہونیوالی بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ نیٹو سپلائی بحال ہونے کے بعد متعدد کنٹینرز افغانستان پہنچ چکے ہیں اور چونکہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا آغاز ہوا ہی ہے اس لیے رکے ہوئے کنٹینرز کی ترسیل میں وقت لگے گا،انہوں نے کہا کہ رکے ہوئے کنٹینروں کی جلد ترسیل کیلئے پاکستان میں کام جاری ہے ، اور پاکستان میں رکے کنٹینروں کی جلد افغانستان روانگی کیلئے تکنیکی امور پر پاکستان کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ امید ہے نیٹو کنٹینروں کی افغانستان پہنچنے کی تعداد میں جلد ہی خاطر خوا اضافہ ہوجائیگا۔