13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:39
شام میں حکومت کا آپریشن جاری،200باغی مارڈالے
جیو نیوز - دمشق…شام میں حکومت مخالفین نے الزام عائد کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسزنے حماہ صوبے کے ایک قصبے پر حملہ کرکے 200سے زائدشہریوں کو ہلاک کردیا ہے۔شام میں حکومت مخالفین کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔انقلابی کونسل کے رہنماوٴں کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ روز فوج نے حماہ کے قصبے ترمیسہ پر گن شپ ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں سے حملہ کرکے قتل عام کیا جس سے 220افراد ہلاک ہوگئے جن میں اکثریت شہریوں کی تھی۔شام کے سرکاری ٹی وی نے انقلابی کونسل کے دعووٴں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترمیسہ میں قتل عام کے ذمے دار دہشت گرد ہیں جنھوں نے تین سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی زخمی کیا۔انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق گزشتہ 16ماہ میں اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکت کا یہ سب سے سنگین واقعہ ہے۔