تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:5

مشیل اوباما کے قتل کا ارادہ کرنے والے پولیس افسر کی تنزلی

جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی صدر اوباما کی اہلیہ کو قتل کرنے کا ارادہ کرنیوالے پولیس افسر کی تنزلی کر دی گئی۔ امریکی اخبار کے مطابق پولیس افسر صدر اوباما کی فیملی اور غیر ملکی شخصیات کی حفاظت پر مامور تھا۔ اس نے اپنے ساتھیوں کو اپنے موبائل پر پستول کی ایک تصویر دکھا کر کہا کہ وہ اس سے مشیل اوباما کو قتل کرنا چاہتاہے۔ معاملہ سامنے آنے پر اس کو حفاظتی ڈیوٹی سے ہٹا کر شعبہ انتظامیہ میں ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس طرح کے واقعے میں سیکرٹ سروس عینی شاہدین اور معاملے سے جڑے افراد کا انٹرویو کر کے فیصلہ کرتی ہے کہ مشتبہ شخص کے خلاف کیا کارروائی کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.