13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:46
جاپان میں طوفانی بارشیں اور سیلاب،19افراد ہلاک
جیو نیوز - ٹوکیو… جاپان کے جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کے باعث 19 افراد ہلاک اور 8 لاپتہ ہو گئے۔ جاپان کے جزیرے Kyushuمیں دریاوں میں طغیانی کے باعث کئی شہروں اور قصبوں میں پانی داخل ہو گیا۔Kumamoto شہر میں کئی رہائشی علاقے مٹی کے تودے تلے دب گئے ہیں اور سیلابی ریلے میں بہ جانے والی گاڑیاں ایک پہاڑی پر ڈھیر کی صورت میں پڑی ہیں ۔ حکام کے مطابق Asoشہر میں مٹی کے تودے تلے 17 گھر دب گئے ہیں اور کم از کم 17 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہیں۔لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے جزیدے Kyushu میں دوبارہ طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔گزشتہ روز بھی اسی علاقے میں سیلاب کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 50 ہزار بے گھر ہو گئے تھے۔