13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:51
افغانستان، بم دھماکے سے خواتین امور کی عہدیدار ہلاک
جیو نیوز - کابل… افغانستان میں گاڑی میں بم دھماکے سے خواتین امور کی عہدیدار ہلاک اور چار افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صوبائی پولیس چیف عبدالرحمان نے بتایا ہے کہ صوبہ لغمان کے خواتین امور کی ڈائریکٹر حنیفہ صافی کی گاڑی میں میگنیٹک بم نصب کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں حنیفہ صافی ہلاک جبکہ ان کے شوہر اور بیٹی سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔لغمان صوبے کے حکومتی ترجمان Sarhadi Zwakنے حملے کا لزام طالبان شدت پسندوں پر عائد کیا ہے۔