14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:36
افغانستان، شادی کی تقریب میں خود کش حملہ،22افراد ہلاک
جیو نیوز - کابل… افغانستان کے صوبے سمنگان میں شادی کی ایک تقریب میں خود کش حملہ میں 22افراد ہلاک ہوگئے۔۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق حملہ ملک کے شمالی صوبے سمنگان کے علاقے ایبک میں ایک رکن اسمبلی کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں کیا گیا۔ صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آور پیدل تھا اور اس نے تقریب میں خود کو دھماکے سے اڑادیا۔ علاقے کی سیکوریٹی فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ میں 100افراد زخمی ہوئے۔