16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:22
آبادی میں اضافہ مغربی برطانیہ ممالک میں سر فہرست
جیو نیوز - لندن…ایشیائی ممالک میں بڑھتی آبادی کو تنقیدکا نشانہ بنانے والے مغربی ممالک میں سر فہرست برطانیہ کی آبادی گذشتہ دس برسوں کے دوران 3 ملین تک اضافہ ہواہے۔تازہ ترین اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔نیشنل اسٹیٹسٹکس ڈپارٹمنٹ برطانیہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2001میں ہونے والی مردم شماری میں برطانیہ کی آبادی 50 ملین تھی تاہم 2012 کی مردم شماری کے نتائج میں یہ آبادی 62 ملین تک پہنچ چکی ہے۔یہ نتائج گذشتہ برس مارچ میں کی گئی مردم شماری کے بعد سامنے آئے تاہم اس کی مزید تفصیلات آئندہ ماہ میں جاری کی جائیں گی۔