تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:8

پولینڈ میں چلنے والی طوفانی ہواوٴں نے تباہی مچادی

جیو نیوز - وارسا…پولینڈ میں چلنے والی طوفانی ہواوٴں نے تباہی مچادی ہے،جس سے کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور عمارتیں گر گئی ہیں ، مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 10زخمی ہوگئے ہیں ۔شمالی پولینڈ میں 200کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے و الی طوفانی ہواوٴں نے کئی صوبوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،کئی علاقو ں میں بجلی کا نظام درھم برھم ہوکر رہ گیا ہے،جبکہ کئی عمارتیں اور درخت گرگئے ہیں ۔ریسکیو ذرایع کے مطابق اب تک ایک شخص ہلاک اور 10خمی ہوگئے جبکہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.