16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 8:34
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب
جیو نیوز - نئی دہلی… بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں مسلسل ہونے والی بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس سے کئی لوگ پھنس کر رہ گئے توکئی نقل مکانی پر مجبور ہیں۔بھارتی علاقے سلیگڑی میں ہونیوالی موسلادھار بارش نے کئی دیہات میں سیلابی صورتحال پید اکردی ہے، اور لوگ نقل مکانی کررہے ہیں ،، جبکہ نشیبی دیہات میں رہنے والے متعدد افراد پھنس گئے۔ مقامی افرا د کا کہنا ہے کہ دریاوٴں پر بندھے بند بھی ٹوٹ گئے ہیں ، ا ور ان سے بہنے والے پانی نے کئی دیہات کو ا پنی لپیٹ میں لے لیا ہے، انہوں اس سے پہلے اتنی بارشیں نہیں دیکھیں ۔