16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:39
شمالی کوریا ، فوج کے سربراہ تمام سرکاری عہدوں سے برطرف
جیو نیوز - پیونگ یانگ… شمالی کوریا میں فوج کے سربراہ ری یونگ ہو کو تمام سرکاری عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ری یونگ فوج کے سربراہ ہونے کے ساتھ فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین اور حکمراں پارٹی میں اعلیٰ عہدوں پرفائزتھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پارٹی کا کہنا ہے کہ انہیں بیماری کی وجہ سے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے تاہم ان کی جگہ کون اس عہدے پر فائز ہوگا اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا۔یہ فیصلہ اتوار کو ورکرز پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ ری یونگ ہو کو تین سال پہلے کوریا کے حالیہ سربراہ کے والد، کم جونگ ال کی حکومت میں تعینات کیا گیا تھا۔ ری یونگ ہو کو کم جونگ آن کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا اور نئے رہنماء کی اقتدار پر گرفت مضبوط کرنے میں انتہائی اہم سمجھا جاتا تھا۔