تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:42

ڈیلس:بچوں کی اسلامی تعلیم و تربیت کیلئے3 روزہ کیمپ کا انعقاد

جیو نیوز -
ڈیلس ٹیکساس(راجہ زاہد اختر خانزادہ) امریکا کے شہر کیرالٹن میں واقع مدینہ مسجد انتظامیہ کی جانب سے گردونواح میں رہنے والے مسلمان بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں اسلامی طریقہ سے گزارنے کیے لئے تین روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس کیمپ میں100 سے زائد بچوں نے حصہ لیا ،اس دوران بچوں کی اسلامی تعلیم و تربیت کے مختلف پروگرامزمنعقد ہوئے۔اس کیمپ کے نگراں اعلیٰ مولانا بابر رحمانی جبکہ سرپرست اعلیٰ علامہ سراج احمد مصباحی تھے جبکہ دیگر منتظمین میں شعیب خان،ڈاکٹر ناصر،مشتاق حبیب ،حاجی قاسم، اقبال حسن ،بشیر نیویوالہ ،حبیب ایوب اور پرویز تھے جنہوں نے بچوں کیلئے10 کمروں کا بندوبست کیا۔دوران کیمپ بچوں کے والدین ان کی رہنمائی کرتے رہے۔اس کیمپ میں بچوں کو اذان و اقامت کہنے کا طریقہ کار،نماز پڑھنے کا طریقہ جبکہ رات کو نماز تہجد ادا کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر دیگر علماء کے علاوہ یونیورسٹی آف ڈیلس ٹیکساس کے پروفیسر ڈاکٹر زبیر فتانی نے خصوصی لیکچر دیا جبکہ مولانا عمیر نے حضورﷺ کی سنتوں پر روشنی ڈالی جبکہ حبیب ایوب بے قصیدہ بردہ شریف پڑھا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.