تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:34

ناسا کا اگلے ماہ مریخ پر زندگی کی تلاش کیلئے روبوٹ کو بھیجنے کا فیصلہ

جیو نیوز - واشنگٹن…ناسا نے اگلے ماہ مریخ پر زندگی کی تلاش کے لیے روبوٹ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اگر تمام معاملات سہی رہے تو 6اگست کو ربوٹ کو خلا میں بھیجا جائے گا، جو مریخ میں زندگی کے آثار ڈھونڈے گا،،مریخ پروگرام کے ڈائریکٹر کے مطابق مریخ پر اترنے کا منصوبہ ہمیشہ سے انتہائی خطرناک رہا ہے، لیکن انہیں امید ہے کہ وہ اس منصوبے میں کامیاب رہیں گے تاہم مریخ کے کس حصہ پر ربوٹ کواتارا جائے گا اس بات کا تعین صوتحال کومد نظر رکھ کر کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.