17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:24
کینیڈا ، تقریب میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک ،19زخمی
جیو نیوز - ٹورنٹو… کینیڈا کی ایک تقریب میں فائرنگ سے ایک لڑکی سمیت2افراد ہلاک 19زخمی ہوگئے۔ٹورنٹوپولیس چیف بل بلئیر کے مطابق رات گئے مشرقی شہر ٹورنٹو میں باربی کیو پارٹی میں فائرنگ کی گئی۔ بھگدڑ اور فائرنگ کے تبادلے میں 20 سالہ لڑکی سمیت دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک شیر خوار بچے سمیت 19 افراد زخمی ہوئے ، جنھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ تقریب میں 2 سو کے قریب افراد شریک تھے۔