تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:30

ممبئی حملے،پاکستان کو کافی شواہد دے چکے، بھارتی سیکریٹری داخلہ

جیو نیوز - نئی دہلی… بھارت کا کہنا ہے کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے پاکستان کو کافی شواہد دے چکے ہیں اور اب پاکستان سے بات چیت بھی کی جائے گی۔بھارتی سیکریٹری داخلہ آرکے سنگھ نے نئی دلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے پاکستان کو کافی شواہد دے چکے ہیں، اور اس سلسلے میں ممبئی حملوں کی رپورٹ پر پاکستان سے بات چیت کی جائے گی، بھارتی سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ پاکستان سے معلوم کیا جائے گا کہ وہ اس سلسلے میں کیا اقدامات تجویز کررہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.