تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:4

امریکی ایوان نمائندگان میں حقانی نیٹ ورک سے متعلق ترمیمی بل منظور

جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی ایوان نمائندگان نے حقانی نیٹ ورک سے متعلق ترمیمی بل منظورکرلیاہے۔ترمیمی بل کے تحت اب امریکی وزیرخارجہ کو اس بات کا پابند کردیاگیاہے کہ وہ کانگریس کووجہ بتائیں گی کہ حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد قرارکیوں نہیں دیا جاسکتا۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے رکن کانگریس ٹیڈ ڈوئچ نے کہا کہ پاکستان ہی حقانی نیٹ ورک کومذاکرات کی میزپرلاسکتاہے۔انہوں نے نیٹوسپلائی کی بحالی کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات پر اطمینان کابھی اظہارکیا۔بل میں انتظامیہ کو اس بات کا بھی پابندبنایاگیاہے کہ وہ پاکستان کے تعاون سے متعلق بھی کانگریس کوآگاہ کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.