تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:9

امریکا، قطرمیں خفیہ میزائل ڈیفنس ریڈاراسٹیشن قائم کر رہا ہے

جیو نیوز - واشنگٹن… اایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا قطرمیں خفیہ مقام پر میزائل ڈیفنس ریڈاراسٹیشن قائم کر رہا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد امریکا خلیج فارس میں اپنی فوجی قوت میں مسلسل اضافہ کررہا ہے۔ امریکا کا ایک اور بحری بیڑا بھی خطے میں پہنچ چکا ہے جس کے بعد خلیج فارس میں امریکی طیارہ بردار جہازوں کی تعداد 4ہوگئی ہے۔ اخبار نے پینٹاگون حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا ستمبر میں خلیج میں باررودی سرنگیں صاف کرنے کی سب سے بڑی مشقیں بھی کرے گا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ قطر میں جو میزائل ڈیفنس اسٹیشن تعمیر کیا جا رہا ہے اسی طرز کے دو اسٹیشن پہلے ہی اسرائیل اور ترکی میں کام کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.