تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:43

بھارت،حامد انصاری کے نائب صدر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

جیو نیوز - نئی دہلی… بھارت میں آج یو پی اے کے امیدوار حامد انصاری نے نائب صدارتی انتخاب کیلئے کاغزات نامزدگی جمع کرادئیے۔ راہول گاندھی اور وزیراعظم من موہن سنگھ نے یو پی اے کے امیدوار حامد انصاری کے لیے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا ہے۔حامد انصاری اس وقت بھی نائب صدر کے عہدے پر ہیں۔ حامد انصاری کو جیت کے لیے 790 میں سے 470 ووٹ حاصل کرنے ہوں گے اور اگر ممتا بنیرجی ، حامد انصاری کی حمایت کرتی ہیں تو ان کو مزید 28 ووٹ مل جائیں گے۔ این ڈی اے کے امیدوار جسونت سنگھ 20 جولائی کو بھارتی صدارت کے کاغزات جمع کرائیں گے۔ نائب صدر کے انتخابات اگست میں ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.