18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:40
شام، نیشنل سیکیورٹی ہیڈ کوارٹرز پر خود کش حملہ، وزیر دفاع ہلاک
جیو نیوز - دمشق… شام میں نیشنل سیکیورٹی ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملہ ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے نتیجے میں شام کے وزیر دفاع جنرل داوٴد راجا سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حملے کے وقت اہم شخصیات اجلاس میں شریک تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک و زخمی ہونے والوں کو الشامی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔