تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:40

افغانستان میں نیٹو سپلائی لے جانے والے 22 ٹرک تباہ

جیو نیوز - کابل…طالبان نے نیٹو افواج کے لیے رسد لے جانے والے بائیس ٹرکوں کو افغانستان میں دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق حملہ شمالی صوبے سمنگان میں کیاگیا،جہاں یہ ٹرک ایک پارکنگ میں کھڑے ہوئے تھے۔ افغان حکام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تباہ ہونے والے ٹرکوں کی تعداد بیس بتائی ہے۔ دوسری جانب مغربی افغانستان میں نیٹو کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ نیٹو حکام کے مطابق اس حادثے میں دو امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.