19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:32
بھارتی میں صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ
جیو نیوز - نئی دہلی… بھارت میں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، وزیراعظم من موہن سنگھ اور حکمران جماعت کی رہنما سونیا گاندھی نے بھی ووٹ ڈالے۔ صدارتی انتخاب میں حکمراں اتحاد کی طرف سے پرناب مکھر جی اور حزب اختلاف کے پی کے سنگما صدارتی امیدوار ہیں۔ انتخاب میں 776 ارکان پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں کے چار ہزار ایک سو بیس ارکان نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔مجموعی طورپر ووٹوں کی تعداد دس لاکھ اٹھانوے ہزار ہے اور جیتنے والے امیدوار کو پانچ لاکھ انچاس ہزار چار سو بیالیس ووٹ درکار ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی اتوار کو ہوگی اور نتائج اتوار کی شام تک آنے کی توقع ہے۔ دوسری طرف مختلف رہنماوٴں کے مشورے کے بعدراہول گاندھی نے بھی حکومت میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے ۔