تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:43

بھارت،صدارتی انتخابات کے بعد تنائج کا انتظار

جیو نیوز - نئی دہلی… بھارت میں گزشتہ روز ہونیوالے صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کے بعد نتیجہ کا انتظار ہے مبصرین کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ پرناب مکھرجی کی کامیابی کا قوی امکان ہے۔ بھارت میں نیا صدرچننے کے لئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے ارکان نے ووٹ ڈالے۔ جمعرات کو ہونے والے الیکشن کے نتائج کا اعلان آئندہ اتوار کو کیا جائے گا۔ پرناب مکھرجی حکمران کانگریس پارٹی کے صدارتی امیدوار ہیں اور انہیں کئی چھوٹی سیاسی جماعتوں کی تائید بھی حاصل ہے، اسی لیے ان کا انتخاب یقینی قرار دیا جا رہا ہے۔ مکھرجی کی عمر 76 برس ہے اور اپنی کامیابی کی صورت میں وہ خاتون صدر پرتیبھا پاٹل کے جانشین بنیں گے۔ پرتیبھا پاٹل اپنے پانچ سالہ دور صدارت کے دوران اپنی رسمی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے روزمرہ کے سیاسی معاملات سے مسلسل دوری پر رہی ہیں، لیکن سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ آج کا دور پیچیدہ سیاسی اتحادوں اور گٹھ جوڑ کا دور ہے، جس میں صدر کے طور پر مکھرجی آئندہ ’کنگ میکر‘ ثابت ہو سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.