20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:54
بھارتی فوج کے سابق سربراہ وی کے سنگھ کی دلی ہائی کورٹ میں پیشی
جیو نیوز - نئی دہلی… بھارتی فوج کے سابق سربراہ وی کے سنگھ مجرمانہ کیس میں دلی ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ۔ ان کے خلاف ریٹائرڈ للیفٹننٹ جنرل تیجندر سنگھ نے مقدمہ دائرکیا تھا۔۔وی کے سنگھ کے علاوہ سابق وائس چیف آف آرمی اسٹاف ایس کے سنگھ اور تین سرکردہ افسران لیفٹننٹ جنرل بی ایس ٹھاکر،میجر جنرلایس ایل نرشیمان اورلیفٹننٹ کرنل ہیٹن سوہانی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ تیجندر سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ پانچوں فوجی عہدیداروں نے سرکاری عہدے،طاقت اور اختیار کا غلط استعمال کر کے ان کے خلاف غلط الزام لگائے تھے۔ عدالت نے پانچوں فوجیوں کی فی کس 20ہزار روپے ذاتی مچلکہ پر ضمانت منظور کر لی ہے۔