تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:22

تھائی لینڈ میں دھماکے اور فائرنگ،2افراد ہلاک

جیو نیوز - بنکاک… تھائی لینڈ میں بم دھماکوں اور شوٹنگ کے حملوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ تھائی لینڈ کی ریاست پٹنی میں 25 سالہ سیکورٹی گارڈ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ یالہ میں 39سالہ فرد بھی روڈ کے کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔Narathiwat کے جنوبی صوبے Sungai Kolok میں ایک شاپنگ اسٹریٹ کے سامنے کار میں نصب بم کے پھٹنے سے تین افراد زخمی جبکہ کئی دکانیں تباہ ہوگئی۔ حکام کے مطابق حملوں کے ذمہ دار عسکریت پسند ہیں اور یہ دھماکے رمضان کے مہینے کی وجہ سے کئے جارہے ہیں۔حملو ں میں عام افراد کے ساتھ ساتھ فوجی اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 8 سالوں میں بم دھماکوں اور شوٹنگ کے واقعات میں 5000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.