20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:22
امریکا، فلم ‘دی بیٹ مین‘ کے پریمیئر کے موقع پر فائرنگ،10افراد ہلاک
جیو نیوز - ڈینور… امریکا میں بیٹ مین سیریز کی فلم ’دی ڈارک نائٹ رائزز‘ کے پریمیئرپر فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور میں مسلح نقاب پوش افراد نے پریمیئرکے دوران فائرنگ کی اور آنسو گیس بم بھی پھینکا جس سے 10 افراد ہلاک اور 40زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ امریکا کے مختلف شہروں ، نیویارک، سین ڈیاگو، سین فرانسسکو میں بھی فلم کے پریمیئرہورہے ہیں جبکہ ڈینور میں ’ا ڈارک نائٹ رائزز ‘ کے پرئیمر کے دوران عوام کی ایک بڑی تعداد اپنے پسندیدہ اسٹارز کی جھلک دیکھنے موجودتھے۔