21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:38
اقوام متحدہ کی آئیوری کوسٹ میں واقع پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملے کی مذمت
جیو نیوز - آبد جان… اقوام متحدہ نے آئیوری کوسٹ میں واقع پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملے کی مذمت کی ہے،غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق گزشتہ روز ایک مشتعل ہجوم نے اقوام متحدہ کے زیر انتظام کیمپ پر حملہ کیا تھا۔واقع میں7 افراد ہلاک اور 13زخمی ہوئے تھے۔