21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:5
مسلم دنیا کے لئے امریکی صدر اوباما کا پیغام رمضان
جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی صدر بارک اوباما نے مسلم ممالک میں جمہوریت کی جدوجہد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ وائٹ ہاوٴس سے جاری بیان میں امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ وہ اور مشیل اوباما امریکا سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کو رمضان کے آغاز پر دل کی گہرائیوں سے مبار باد پیش کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس سال رمضان مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ان ملکوں کے عوام کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے جنھوں نے جمہوریت اور خودارادیت کا حق حاصل کرلیا ہے۔اور ان ممالک کے عوام کے لیے بھی جہاں جمہوریت کی جدوجہد جاری ہے۔اوباما نے جمہوریت پسندوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ان تمام لوگوں کا ساتھ دیتا رہے گا جو اپنے حقوق چاہتے ہیں اور خوف اور تشدد کے ماحول سے نجات کے خواہش مند ہیں۔