21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:27
خلابازوں کا سامان لے کر جاپانی کارگو راکٹ مدار روانہ
جیو نیوز - ٹوکیو… بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلابازوں کے لئے سامان لے کر جاپانی کارگو راکٹ مدار میں روانہ ہوگیا ہے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق جاپان کا بغیر پائلٹ کا کارگو خلائی راکٹ کونوتوری تھری ملک کے جنوبی علاقے میں قائم اسپیس سینٹر سے روانہ ہوا۔ راکٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں موجود خلانوردوں کے لئے ضروری سامان لے کر گیا ہے۔بھیجے گئے سامان میں ایک نیا کیمرہ سسٹم ، کھانے پینے کا سامان،کپڑے،خلائی آلات اور دیگر سامان شامل ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا تیسرا راکٹ ہے،جو 27جولائی کو خلائی اسٹیشن پر پہنچے گا جہاں ایک جاپانی خلاباز بھی موجود ہے۔