21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:0
برونائی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،10افراد ہلاک
جیو نیوز - بندر سری بگوان… برونائی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ،حادثہ میں 10افراد ہلاک ہوگئے،2لاپتہ ہیں۔ برونائی کی وزارت دفاع ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو ہونے والے حادثہ میں ہلاک ہونے والوں میں 10 افراد شامل ہیں ،جبکہ 2افراد زخمی اور 2 لاپتہ ہیں۔ ہیلی کاپٹر میں زیادہ تر کیڈٹ تھے جو تربیت مکمل کرنے کے بعد دارالحکومت بندر سر ی بگوان میں اپنے گھروں کو واپس آرہے تھے۔ وزارت نے بیان میں فوری طور پر واقعہ کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ برونائی کے سلطان حسن البولکیا نے زخمی کیڈٹ سے ملاقات کی اور حادثہ کو انتہائی افسوسناک قراردیا۔