تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:42

شام، دمشق میں سیکورٹی فورسز اور باغیوں میں جھڑپیں

جیو نیوز - دمشق… شام کے دارالحکومت دمشق میں سیکورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیا ن جھڑپیں جاری ہیں جبکہ شام میں تعینات امن مبصر مشن کی مدت میں تیس دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ مبصر مشن کی مدت ابتدائی طور پر 90 دن تجویز کی گئی تھی، جو 20 جولائی بروز جمعہ ختم ہو جانا تھی۔ اس مشن کا مقصد صدر بشار الاسد حکومت اور باغیوں کے مابین طے پانے والے فائر بندی کے معاہدے کی نگرانی کرنا ہے۔شام کے مختلف شہروں میں اب بھی لڑائی جاری ہے ۔ اقوام متحدہ کی قراردادروس اور چین کی جانب سے ویٹو کیے جانے کے بعدبرطانیہ کے وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی سے باہر شام میں حزب اختلاف تحریک کی مدد کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.