22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 3:12
کولراڈو:قاتل نوجوان کے کے گھر میں دھماکا کرکے تلاشی شروع
جیو نیوز - نیویارک…امریکا کی ریاست کولراڈومیں فلم بینوں کابے دریغ قتل کرنے والے نوجوان کے گھرمیں دھماکاکرکے تلاشی شروع کردی گئی ہے۔ملزم نے گھرمیں مبینہ طورپربارودایسے چھپایاتھا کہ انجان شخص داخل ہوتو وہ اسکی قتل گاہ بن جائے۔کولراڈومیں فائرنگ کرکے امریکااورمغربی دنیاکی توجہ اپنی جانب کھینچنے والے شخص کاگھربھی پراسرارحیثیت اختیارکرگیاہے۔قتل عام کے دوسرے روزدھماکاکرکے ملزم کے گھرکوان تاروں سے صاف کرنے کی کوشش کی گئی جوگھرمیں داخل ہونیوالے انجان شخص کی موت کاپیغام بن سکتی تھی۔پولیس نے ملزم کے گھرمیں بارودکوناکارہ بنانے کے عمل کواس طرح انجام دیاکہ ممکنہ طورپریہاں موجوداہم شواہدضائع نہ ہوں۔بیٹ مین کی فلم داڈارک نائٹ رائزکے پریمئیرکے موقع پرفائرنگ سے زخمی 70افرادمیں سے بھی کئی کی حالت نازک ہے۔قاتل ہومزنے چندہفتے پہلے ہی مقامی دکان سے چاربندوقیں خریدی تھی۔ اورعلاقے میں اس سے پہلے بھی ایسی ہی قتل عام کی واردات کی جاچکی ہے۔مارے گئے افرادکے لواحقین نے اپنے پیاروں کی یادمیں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی اورشمعیں روشن کیں۔ان افرادکی آنکھیں جوآبدیدہ کرنے کاسبب بناہے اسے پیرکوعدالت میں پیش کیا جائیگا۔اسے سزابھی ملے گی مگرجوبندوق کلچرکے سبب جوسزایہ لواحقین کاٹیں گے،تجزیہ کاروں کے نزدیک اسکااندازہ بھی نہیں کیاجاسکتا۔