22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:27
پرناب مکھر جی بھارت کے نئے صدر منتخب
جیو نیوز - نئی دہلی …کانگریس کے اُمیدوارپرناب مکھر جی بھارت 13 ویں نئے صدرمنتخب ہوگئے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق حکمراں اتحاد کے اُمیدوار پرنب مکھر جی کو پی اے سنگما کو واضح اکثریت سے شکست دی ہے،انہوں نے 70فی صد ووٹ حاصل کئے۔ نئے صدر کے لیے چار ہزار آٹھ سوچھیانوے ریاستی اور پارلیمنٹ ارکان نے ووٹ ڈالے گئے۔پرنب مکھر جی کی عمر 76سال ہے اور اُن کا تعلق حکمراں جماعت کانگریس ہے۔1969 میں پارلیمنٹ میں قدم رکھنے سے پہلے پرنب مکھر جی اُستاد اور صحافی رہ چکے ہیں۔پرنب مکھر جی نے صدارتی انتخاب لڑنے کے لیے وزیر خزانہ کا عہدہ چھوڑا۔پرناب مکھر جی 25جولائی کو صدارت کا حلف اُٹھائیں گے اور موجودہ صدر پرتیبھا پاٹل کی جگہ سنبھالیں گے۔