تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:9

امریکا،فلم پریمئر پر فائرنگ کے ملزم کو آج عدالت میں پیش کیاجائیگا

جیو نیوز - ڈینور… امریکامیں فلم پریمئر پر فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص جمیز ہومز کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مشتبہ شخص جیمز ہومز کو ابتدائی عدالت میں آج پیش کیا جانا ہے۔ جیمز ہومز نے مبینہ طور پرارورا میں بیٹ مین سیریز کی فلم ’ دی ڈارک نائٹ رائزز‘ کے پریمئیر پر فائرنگ کرکے 12 افراد کو ہلاک اور59 کو زخمی کردیا تھا۔ مرنے والوں کے لواحقین اور رشتہ دار غم و غصے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ جائے وقوع پر موجود ایک شخص کا کہناہے کہ اس نے گلابی بالوں والے ، ائیر رنگز پہنے مشتبہ شخص کودیکھا تھا جس کے ہاتھ میں اے آرففٹین رائفل بھی موجود تھی۔ مشتبہ شخص جیمز کے پڑوسی کا کہنا ہے کہ اسے جمیز پر کوئی شک وشبہ نہیں تھا ، وہ ایک عام اور اچھا انسان ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جیمز کو تھیڑ کے پیچھے پارکنگ سے گرفتار کیا گیا، اس کے پاس شاٹ گن ، ہینڈ گن اور رائفل موجود تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.