تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:12

شام میں انسانی بحران،30ہزار افراد بے گھر ہو گئے

جیو نیوز - دمشق… شام میں جاری لڑائیوں اور بحران کے باعث تیس ہزار خاندان بے گھر ہو گئے ہیں ار مقامی افراد پارکز ،اسکولز اور مساجد میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔ شام کے دارالحکومت دمشق میں گزشتہ کئی ہفتوں سے سرکاری فوجیوں اور مسلح باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے باعث مقا می افراد کو بے پناہ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملک میں خوف و ہراس کے باعث کئی افراد نے پڑوسی ممالک میں پناہ لے رکھی ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں افراد مسجدوں ،اسکولوں اور پارکوں میں پنا ہ لینے پر مجبور ہیں۔پیچیدہ صورت حال میں مقا می افراد کی مدد کرنا بین الاقوامی امدادی ایجنسیوں کے لئے بھی ناقابل یقین حد مشکل کام ہے۔فی الحال شام کی حکومت بھی صورتحال کو کنڑول کرنے میں ناکام ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.