تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:18

عراق میں پے درپے دھماکے اور فائرنگ،39افراد ہلاک

جیو نیوز - بغداد… عراق میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 39 افراد ہلاک اور 118 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بغداد میں ایک کار بم دھماکا اور خود کش دھماکا کیا گیا جبکہ شمالی شہر کرکوک بھی 4 کار بم دھماکوں سے گونج اٹھا۔ تاجی قصبے میں مختلف بم دھماکوں میں 18 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے۔صبح سویرے ہی Albu Slaib فوجی اڈے پرحملہ کیا گیا،، مسلح افراد کے حملے میں 7 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک آرمی لیفٹیننٹ کا کہنا ہے کہ حملے میں 15فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد دیگر مقامات پر بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعات ہوئے۔ گزشتہ روز بھی مختلف دھماکوں میں 17 افراد ہلاک اور سو کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم القاعدہ نے تین ہفتے قبل ہی علاقے کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.