23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:52
بھارت ، رمضان کی آمد کے ساتھ ہی حلیم کی طلب میں اضافہ
جیو نیوز - نئی دہلی… بھارت میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مزیدار ڈش حلیم کی مانگ بھی بڑھ گئی۔ رمضان کے مقدس مہینے کے ساتھ ہی بھارت کے شہر حیدرآباد میں مغل ڈش حلیم کی مانگ خوب بڑھ جاتی ہے، اس شہر میں حلیم کو لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔غذائیت سے بھر پور حلیم دہلی اور بمبئی کے عوام کی بھی پسندیدہ ڈش ہے۔رمضان کے مہینے میں مشہور ہوٹلوں بھی خصوصی طور پر حلیم تیا ر کیا جاتا ہے اور لوگ دور دراز سے حلیم کھانے آتے ہیں۔ یہ ڈش بچوں بڑوں سب میں مقبول ہے۔