تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:52

بھارت،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بس کو حادثہ،18افراد ہلاک

جیو نیوز - نئی دہلی… بھارت میں لینڈسلائڈنگ کے باعث بس کھائی میں جاگری جس سے 18 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ بھارت کے گاوٴں Keifang کے قریب بس کے کھائی میں گرنے سے حادثہ پیش آیا۔17 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک 10 سالہ بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔حادثے کی وجہ روڈ کی خستہ حالی بتائی جاتی ہے۔ بھارت میں اس طرح کے حادثات معمول ہیں کیونکہ یہاں سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.