تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:52

عراق میں دھماکے اور فائرنگ،15فوجیوں سمیت 82افراد ہلاک

جیو نیوز - بغداد… عراق میں 6 بم دھماکوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 82 افراد ہلاک اور 118 زخمی ہوگئے۔مرنے والوں میں 15فوجی شامل ہیں۔طویل عرصے بعد آج عراق میں ایک خونی دن تھا جہاں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں درجنوں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بغداد میں ایک کار بم دھماکا اور خود کش دھماکا کیا گیا جبکہ شمالی شہر کرک بھی 4 کار بم دھماکوں سے گونج اٹھا۔ تاجی قصبے میں بم دھماکوں میں 18 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے۔صبح سویرے ہی Albu Slaib فوجی اڈے پرحملہ کیا گیا، مسلح افراد کے حملے میں 15فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ بغداد کے علاوہ ارد گرد کے کئی علاقوں میں بھی بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعات ہوئے۔ گزشتہ روز بھی مختلف دھماکوں میں 17 افراد ہلاک اور سو کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی،، تاہم القاعدہ نے تین ہفتے قبل ہی علاقے کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.