تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:20

جنوبی کوریائی اورامریکی فوج کا آئندہ ماہ مشترکہ مشقوں کا اعلان

جیو نیوز - سیئول… جنوبی کوریا کی مسلح افواج اوروہاں تعینات امریکی افواج نے آئندہ ماہ مشترکہ مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے جن کا مقصد دفاعی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔ جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دونوں اتحادی ممالک کی سالانہ مشترکہ مشقیں 20اگست سے شروع ہوکر 31اگست تک جاری رہیں گی۔ جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق شمالی کوریا کی حکومت کو مشترکہ فوجی مشقوں بارے آگاہ کردیا گیا ہے۔ فوجی مشقیں زیادہ تر کمپیوٹر پر کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.