12 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:41
لیبیا، راکٹ حملے میں امریکی سفیر تین اہلکاروں سمیت ہلاک
جیو نیوز - بیروت… لیبیائی حکام کے مطابق بن غازی شہر میں راکٹ حملے میں امریکی سفیر ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق سفیر کرسٹوفیر اسٹیفن اور دیگر 3 امریکی سفارتی اہلکار منگل کی رات کئے گئے راکٹ حملے میں ہلاک ہوئے۔ لیبیائی حکام کی جانب سے یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ امریکی سفیر اپنی کار یا عمارت میں کئے گئے راکٹ حملے کا نشانہ بنے۔