تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 5:26

قاہرہ: گستاخانہ فلم کیخلاف مظاہرہ ، امریکی سفارتخانے پر حملے کی کوشش

جیو نیوز - قاہرہ … مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے پر حملے کی کوشش کی جس کو سیکیوریٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے ایک گستاخ رسول امریکی فلم پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے قاہرہ میں ایک جلوس نکالا اور امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کیا، لیکن سیکیورٹی اہلکاروں نے جلوس کو سفارتخانے کی طرف بڑھنے سے روک دیا جس پر جلوس کے شرکاء نے ایک گاڑی جلادی اور سیکیورٹی اہلکاروں پر پتھراوٴ کیا ، جلوس کے شرکاء مسلسل نعرے بازی اور غم و غصے کا اظہار کرتے رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.