تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 5:59

بن غازی میں سفیر کی ہلاک: امریکا نے 2جنگی جہاز لیبیا روانہ کردیئے

جیو نیوز - واشنگٹن … سفیر سمیت 4 اہلکاروں کی ہلاکت پر امریکا نے 2 جنگی جہازلیبیا روانہ کردیئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق توہین آمیز فلم کے خلاف بن غازی میں مظاہرے کے دوران امریکی قونصل خانے پر حملے میں ایک سفیر سمیت 4 اہلکاروں کی ہلاکت پر امریکا نے اپنے 2 جنگی جہاز لیبیا روانہ کردیئے ہیں۔ بن غازی میں 11 ستمبر کو مشتعل افراد نے امریکی قونصل خانے پر حملہ کیا تھا جس میں امریکی سفیر اور 3 سفارتی اہلکار مارے گئے تھے۔ واضح رہے کہ لیبیا سمیت مصر اور دیگر ممالک میں توہین آمیز فلم سے متعلق امریکا کے خلاف شدید رد عمل ظاہر کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.