13 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 7:4
کویتی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ولید الطبطبائی کا شام کا خفیہ دورہ
جیو نیوز - کویت سٹی … کویتی پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر ولید الطبطبائی نے شام کا خفیہ دورہ کیا اور وہاں تباہی کا جائزہ لیا۔ العربیہ سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر الطبطبائی نے کہا کہ میرے خفیہ دورہ شام کا مقصد بشار الاسد کے مظالم کے شکار عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنا تھا۔ ایک اور سوال کے جواب میں ڈاکٹر ولید الطبطبائی نے کہا کہ شامی عوام کو اس وقت مادی اور معنوی امداد کی ضرورت ہے، زخمیوں اور مریضوں سے شہروں کے اسپتال بھرے پڑے ہیں لیکن ادویہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے، ادویات اور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنا کر لوگوں کے حوصلے بڑھانے کی ضرورت ہے۔