تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 2:59

نیویارک: موٹاپے پر قابو پانے کیلئے سافٹ ڈرنکس پر محدود پابندی

جیو نیوز - نیویارک … موٹاپا امریکا کا قومی بحران بنتا جارہا ہے جس پر قابو پانے کیلئے نیو یارک شہر نے پہلا قدم اٹھالیا ہے۔ نیو یارک امریکا کا پہلا شہر بن گیا ہے کہ جہاں سافٹ ڈرنکس پر محدود پابندی لگادی گئی ہے۔ شہر کے میئر مائیکل بلوم برگ کا کہنا ہے کہ سافٹ ڈرنکس موٹاپے کا سبب بن رہے ہیں۔ مائیکل بلوم برگ کی تجویز پر بورڈ آف ہیلتھ نے پابندی کی منظوری دے دی ہے اور صحت کے حق میں مہم چلانے والوں نے اسے سراہا ہے، لیکن سافٹ ڈرنکس بنانے والی کمپنیوں نے شدید مخالفت کی ہے۔ کانٹی نینٹل فوڈ اینڈ بیوریج کمپنی کی صدر لِز برمن نے پابندی کو امتیازی قرار دیا ہے، فیصلے کے تحت فاسٹ فوڈ اور دیگر ریسٹورنٹس اور عوامی تفریح کے مقامات پر صارفین کو سوڈا ڈرنک کی زیادہ سے زیادہ 16 اونس تک مقدار فراہم کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.