تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 7:12

ڈاکٹر مصطفیٰ شاقور کو لیبیا کا پہلا جمہوری وزیراعظم منتخب کرلیا گیا

جیو نیوز - طرابلس … لیبیا میں قذافی دور میں انتہائی مطلوب اور 32 سال جلا وطن رہنے والے رہنما ڈاکٹر مصطفی ابو شاقور کو پہلا جمہوری وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا ہے۔ لیبیا کی نو منتخب پارلیمنٹ نے حال ہی میں وزارت عظمیٰ کے عہدے کے انتخاب کیلئے 2 مراحل میں رائے شماری کرائی، ڈاکٹر مصطفی ابو شاقور رائے شماری میں 91 ووٹ لے کر پہلے عوامی وزیراعظم بن گئے۔ ڈاکٹر مصطفی ابو شاقور 32سالہ طویل جلا وطنی کے بعد مئی 2011ء کو لیبیا کے شہر بن غازی پہنچے، جہاں انہیں قومی عبوری کونسل (این ٹی سی) کی ایک اہم ذمہ داری سونپی گئی۔ انہوں نے بن غازی میں قومی عبوری کونسل کی بنیاد رکھی اور کرنل قذافی کیخلاف بر سر پیکار باغیوں کی قیادت کرتے رہے۔ ڈاکٹر شاقور سیاسی سرگرمیوں بالخصوص کرنل قذافی کیخلاف جدو جہد پر لیبیا کی سابق حکومت کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھے۔ کرنل قذافی کی حکومت نے مصطفی شاقور کے کئی دوسرے ساتھیوں کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم مصطفی شاقور طرابلس حکومت کے ہاتھ نہ آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.