14 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 8:0
قاہرہ: سابق مصری وزیراعظم احمدنظیف کو قید و جرمانے کی سزا
جیو نیوز - قاہرہ … مصر کے سابق وزیر اعظم احمد نظیف کو منصب کے غلط استعمال اور غیر قانونی فوائد حاصل کرنے کے الزام میں 3 سال قید اور 15 لاکھ امریکی ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ احمد نظیف نے سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف عوامی تحریک کے آغاز پر ہی اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا، وہ مصر میں آزاد معیشت کے بانی مانے جاتے ہیں، اسی حیثیت میں ان کے کاروباری شخصیات سے قریبی تعلقات رہے ہیں۔ ان پر گزشتہ برس جنوری میں سرکاری پراپرٹی اور فنڈز خورد برد کرنے کے الزام میں مقدمہ قائم کیا گیا، جس میں انہیں گزشتہ روز 3 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔