15 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:42
افغانستان، برطانوی ائربیس پر حملہ،2میرینز ہلاک
جیو نیوز - کابل… جنوبی افغانستان میں قائم برطانوی ایر بیس پر حملے میں دو امریکی میرنیز ہلاک جبکہ اپاچی پائیلٹ شہزادہ ہیری محفوظ رہے۔ نیٹو حکام کے مطابق جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب صوبہ ہلمند میں برطانوی ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا، جس میں دو امریکی میرینز ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ حملے میں چھوٹے اسلحے کے ساتھ ساتھ راکٹوں اور مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا۔برطانوی شہزادہ ہیری بھی آج کل اسی ہوائی اڈے پر تعینات ہیں۔طالبان نے اسی ہفتے ایک ’ہائی ویلیو پلان‘ کے تحت پرنس ہیری کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی تھی۔ تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ آئی سیف کے ایک ترجمان کے مطابق پرنس ہیری کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا اور وہ خطرے سے باہر تھے۔