15 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:32
امریکا کا مسلم ممالک میں پھیلے انتشار پر قابو پانے کیلئے فوج بھیجنے پر غور
جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کا کہناہے کہ امریکا، اسلامی ممالک میں پھیلے انتشار پر قابو پانے کے لیے ملٹری فوجیوں کی تعیناتی پر غور کررہاہے۔ فارن پالیسی میگزین سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کا کہناتھا کہ وہ مسلم ممالک میں بے قابو ہوتے مظاہروں کو قابو پانے کے لیے تیار ہیں ۔ پنیٹا نے لیبیا میں ہلاک ہونے والے امریکی سفیر اور عملے کے بار ے میں کہا تھا کہ اس معاملے میں رائے دینا قبل از وقت ہے تحقیقات کی جارہی ہیں، اور امریکا کو القاعدہ کے حملوں سے خطرہ ہے ۔ میگزین کے مطابق سوڈان میں امریکی سفارتخانے کی حفاظت کے لیے 50 خصوصی تربیت یافتہ میرینز کے دستے کو بھیجا جانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا جبکہ بڑے پیمانے پر پھیلے مظاہروں سے امریکی سفارتخانوں کی حفاظت کے لیے لیبیا اور یمن میں پہلے سے 100 میرینز موجود ہیں ۔